بزرگ شہریوں کی شناخت، نادرا کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

 انگلیوں کے مدہم نشانات والے پنشنرز اور بزرگ شہری چہرے سے شناخت ہو سکیں گے

Dec 20, 2024 | 14:34:PM
بزرگ شہریوں کی شناخت، نادرا کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نادرا نے  انگلیوں کے مدہم نشانات والے پنشنرز اور بزرگ شہریوں کیلئے چہرے کی شناخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں ایک مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں شناخت کی تصدیق میں درپیش مشکلات اور نادرا کی جانب سے ریگولیٹرز اور شہریوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ 

کانفرنس کے آغاز میں چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے شناختی تصدیق کے نظام کے تحت مختلف شعبوں کو پیش آنے والی مشکلات، انہیں دور کرنے اور نظام میں جدت لانے کے تقاضوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔،کانفرنس میں انگلیوں کے مدھم نشانات والے شہریوں بالخصوص پنشنرز اور بزرگ شہریوں کو تصدیق میں پیش آنے والے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس میں 1562 پوانٹس کا اضافہ

بعد ازاں  انگلیوں کے مدہم نشانات والے بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے پنشنرز اور بزرگ شہریوں کے چہرے کی شناخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جو 15 جنوری سے متعارف کیا جائیگا۔