3 دن  میں مرغی کا گوشت 65 روپے کلو مہنگا

Dec 20, 2024 | 15:46:PM
3 دن  میں مرغی کا گوشت 65 روپے کلو مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویسک ڈیسک )لاہور،پشاور  میں ایک ہی دن میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ، تین دن  میں مرغی کا گوشت 65 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔

  مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرغی کا گو شت 468 روپے کلو ہو گیا۔

 زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 309 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 323 روپے کلو ہو گیا ہے۔

پشاور میں دو روز میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی 310 سے بڑھ کر 340 روپے کلو ہو گئی ہے۔

لاہور انتظامیہ نے سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے ہے۔