بابر اعظم نےمہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری بنانے والے بابراعظم نے سابق بھارتی وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق بابراعظم نے سینا ممالک کیخلاف مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے بنائی گئی نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔بابراعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ میں 73 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ نصف سنچری کیساتھ بابر اعظم سینا ممالک کیخلاف 39 ففٹیز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی وکٹ کیپر بیٹر مہندرا سنگھ دھونی کے پاس تھا جنہوں نے سینا ممالک کیخلاف 38 ففٹیز بنارکھی تھی۔قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے 300 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں 14 ہزار سے زائد رنز شامل ہیں جبکہ 31 سینچریاں اور 95 نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں۔