ملک میں گیس کی دستیابی میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک میں گیس کی پیداوار میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک میں گیس کی پیداوار میں مسلسل کمی جاری ہے اور سوئی سدرن کوگیس دستیابی 60 ایم ایم سی ایف ڈی کی مزید کمی ہوگئی ہے جبکہ اس وقت سوئی سدرن کو 730 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دستیاب ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں گیس دستیابی میں ساڑھے7 فیصدکم ہوگئی ہے جبکہ 6 سال پہلے کے مقابلے گیس دستیابی میں 40 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔،ذرائع کا بتانا ہے کہ سردی میں گیس دستیابی یقینی بنانے کے لیے موسم سرما میں کسی گیس فیلڈ کی مرمت کی اجازت نہیں اور گیس قلت شدید تر ہونے کے سبب گیس کنوؤں کی مرمت اکتوبر تک کرالی گئی تھی۔