یونان میں تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 8 افراد ہلاک

Dec 20, 2024 | 16:50:PM

یونان میں تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 8 افراد ہلاک

(24نیوز )یونان میں تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، کشتی میں سوار 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 18 کو ریسکیو کر لیا گیا۔

 میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا تازہ واقعہ آج (جمعے کو) صبح مشرقی یونانی جزیرے روڈز کے قریب پیش آیا،یونانی حکام کے مطابق تیز رفتار کشتی بحری جہاز سے بچنے کے لیے خطرناک طریقے سے چل رہی تھی اور توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی اور تارکین وطن سمندر میں گر گئے، کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 18 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

 حکام نے بتایا ہے کہ کشتی میں کُل کتنے افراد تھے اس بارے میں معلومات نہ ہونے کے سبب کوسٹ گارڈ کے جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر پر مشتمل ریسکیو ٹیم مزید افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف 

مزیدخبریں