سیکورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 7 خوارج ہلاک

Dec 20, 2024 | 18:07:PM
سیکورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 7 خوارج ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیکیورٹی فورزسزنےآپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج ہلاک کردیئے۔ 

سیکیورٹی فورس نے ڈیر اسماعیل خان کے ضلع ٹانک میں آپریش کے دوران 7 خوارج کو کامیاب آپریشن میں نشانہ بناتے ہوئے جہنم واصل کیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ طحہٰ سواتی بھی شامل تھا،خارجی طحہٰ سواتی اہم سرغنہ فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا،آپریشن کے دوران خارجی نےگھر میں داخل ہوکر 2بچوں کو یرغمال بنایا،دہشتگرد نے فرار ہونے کے لیے خاتون کا لباس پہن لیاتھا۔

سیکیورٹی فورسز نے دونوں بچوں کی بحفاظت بازیاب کرایا،خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد ہوئی، بارودی مواد بڑی دہشتگردی کے لیے استعمال کیاجانا تھا۔ 

 یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف