اے آئی کا وار، گوگل کا ایک بار پھر ملازمین کو نکالنے کا اعلان

Dec 20, 2024 | 20:03:PM
اے آئی کا وار، گوگل کا ایک بار پھر ملازمین کو نکالنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایک بار پھر بڑی تعداد میں اپنے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا،کمپنی کی جانب سے اس بار انتظامی عہدوں پر موجود ملازمین (ڈائریکٹر اور نائب صدر سمیت) کی 10 فی صد تعداد کو ہدف بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سی ای او سندر پِچائی نے یہ اعلان ایک آل ہینڈ میٹنگ (ایسی میٹنگ جس میں تمام ملازمین شریک ہوتے ہیں) میں کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی کو اوپن اے آئی جیسے حریفوں سے مقابلے کا سامنا ہے جس کے لیے بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔

رپورٹس کے مطابق نوکریوں سے فارغ کرنے کے تازہ ترین دور میں کچھ منیجرز کو انفرادی طور پر دوبارہ معاملات سونپے گئے ہیں جبکہ دیگر کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

کمپنی کی جانب سے گزشتہ برس بھی تشکیل نو کے لیے یہ اقدام لیا گیا تھا جس میں 12 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا تھا جبکہ ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا یہ فیصلہ سندر پچائی کے وسیع لائحہ عمل کا حصہ ہے جس کو 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کا مقصد گوگل کو 20 فی صد مزید بہتر کرنا اور اے پر مشتمل مستقبل کو اپنانا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:منکی پاکس کا پہلا الرٹ جاری کرنے والا ڈاکٹر پلاسائڈ امبالاٹاپ 10 شخصیات میں شامل