ٹرمپ کی خسارہ کم کرنے کے لیے یورپی یونین کو محصولات بڑھانے کی دھمکی

Dec 20, 2024 | 20:49:PM
ٹرمپ کی خسارہ کم کرنے کے لیے یورپی یونین کو محصولات بڑھانے کی دھمکی
کیپشن: ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے یورپی یونین   کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی خسارہ بڑھا تو مغربی ممالک  کو مزید امریکی محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا انھوں نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ ہمارے تیل اور گیس کی بڑے پیمانے پر خریداری کرے تاکہ امریکا کا بڑھتا ہوا خسارہ پورا کیا جا سکے۔ دوسری طر ف ٹرمپ کے بیان پر یورپی کمیشن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی  صدر سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ توانائی کے شعبے سمیت پہلے سے مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

یورپی یونین روس سے توانائی کی درآمدات کو مرحلہ وار بند کرنے اورامریکا سے سپلائی کے ذرائع کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ 

یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا نے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں یورپی یونین کی ایل این جی کی درآمدات کا 47 فیصد اور تیل کی درآمدات کا 17 فیصد فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دس سال قبل لاپتہ طیارے کو ایک بار پھر تلاش کرنے کا اعلان