سندھ پولیس کی کارروائی، تہرے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ پولیس نے کارروائی کرکے ام رباب کے والد ، دادا اورچچا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مرتضیٰ چانڈیو کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ام ارباب خاندان قتل کیس کے مرکزی ملزم مرتضیٰ چانڈیو کو کشمور سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔ ملزم مرتضیٰ چانڈیو تہرے قتل میں مطلوب تھا جس نے ام ارباب کے والد ، چچا اور دادا کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ دادو کی تحصیل میہڑ میں مبینہ طور پر17جنوری 2018 کو چانڈیو برادری کے افراد نے فائرنگ کرکے ام رباب کے والد، دادا اور چچا کو قتل کردیا تھا۔ا م رباب کی سندھ ہائی کورٹ کے باہر ننگے پیر سماعت پر آنے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کی وجہ سے کیس ہائی پروفائل بن گیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ پولیس دو مفرور ملزمان کو بھی گرفتار نہیں کر سکتی۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی ام رباب کی فریاد پر د و بار از خود نوٹس لیا تھا۔