یہ میں ہوں ۔۔ یہ میری معشوق ہے اور ہم فرار ہو رہے ہیں۔۔۔!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی ریاست اڑیسہ کے کالاہانڈی ضلع میں انتظار کررہے دولہے کو چھوڑ کر ایک دلہن اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی ، جس کے بعد اسکی 15 سالہ چھوٹی بہن کی شادی دولہے کے ساتھ ہوگئی ۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق کالاہانڈی کے چائلد پروٹیکشن افسر نے بتایا ہے کہ جیا پٹنہ پولیس تھانہ کے دائرہ اختیار میں مال پاڑا گاؤں کی دلہن 26 سالہ دولہے کے ساتھ شادی سے کچھ گھنٹے قبل اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی ، جس کے بعد اسکے والدین اسکی نابالغ بہن کی دولہے سے شادی کرنے کیلئے رضامند ہوگئے ۔یہ واقعہ علاقہ میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ اس معاملہ پر پنچایت بھی بلائی گئی ہے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ چائلڈ میریج غیر قانونی ہے، اس لئے پولیس نے لڑکی کو اسکے سسرال میں رہنے کی اجازت نہیں دی ۔چائلد پروٹیکشن افسر نے بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحان کی تیاری کررہی نابالغ لڑکی کو اس کے بھائی سپرد کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا دلہن کے والدین اور دولہے کے اہل خانہ کو اس بات کی معلومات نہیں تھی کہ چائلد میریج غیر قانونی ہے لہذا انکے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا گیا۔چائلڈ پروٹیکشن افسر نے کہا کہ واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر لڑکی کے والد نے دعویٰ کیا کہ وہ ساتھیوں کے دباؤ کی وجہ سے اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی کرانے کیلئے رضامند ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ چائلد پروٹیکشن افسر اور پولیس کے کہنے پر انہوں نے بیٹی کے بالغ ہونے تک اس شادی کو منظوری نہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔