(24 نیوز)بھارت کی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سشیل کماری نے تبلیغی جماعت کے 17 ارکان کو کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزامات سے بری کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق تبلیغی جماعت کے 17 ارکان پر آئی پی سی، فارن ایکٹ اور وبائی امراض ایکٹ کے تحت الزامات عائد کئے گئے تھے۔ عدالت نے کہا کہ ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔الزامات سے بری ہونے والے تبلیغی جماعت سے وابستہ 17 ارکان میں سے 7 غیر ملکی شہری ہیں ۔