پاکستان میں مرگی کا علاج شروع،برین پیس میکر ڈیوائس لگائی جائینگی

Feb 20, 2021 | 10:31:AM
پاکستان میں مرگی کا علاج شروع،برین پیس میکر ڈیوائس لگائی جائینگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان میں مرگی کے مرض سے بچاؤ کے لئے برین پیس میکر کی ڈیوائس لگانے کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی ہسپتال میں ماہر اسپائن ڈاکٹر آصف بشیر نے پشاور اور  سندھ سے تعلق رکھنے  والے 2 مریضوں کو برین پیس میکر ڈیوائس لگا کر ملک میں اس طریقہ علاج کی ابتدا کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آصف نے کہا ہے کہ امریکا میں 20 سال سے یہ آپریشن ہو رہے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ سرجیکل آلات پر ڈیوٹی ختم کرے تاکہ ملک میں آپریشن کی لاگت کم ہو سکے۔