(24 نیوز)بھارت میں کھیلے جانیوالے آئی پی ایل کرکٹ میلہ کی دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اور سابق فاسٹ بالر ظہیر خان نے آئی پی ایل میں سچن ٹنڈولکر کے فرزندارجن ٹنڈولکر کو خریدے جانے پر کہا ہے کہ ارجن ٹنڈولکر محنتی لڑکا ہے اور اسے اپنی صلاحیت کا لوہا منوانا ہوگا۔
ارجن ٹنڈولکر نے ٹیم میں شامل ہونے کے بارے میں کوچ، سپورٹ سٹاف اور ٹیم مالکان کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ ممبئی انڈینز کے کرکٹ ڈائریکٹر ظہیر خان نے کہا کہ ارجن ٹنڈولکر محنتی لڑکا ہے اور اسے خود کو ثابت کرنا پڑے گا کہ میری سلیکشن درست ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ چنائی میں جمعرات کو آئی پی ایل نیلامی میں آخری بولی ارجن ٹنڈولکر کی لگائی گئی تھی۔ممبئی انڈینئز نے انھیں 20لاکھ کی بنیادی قیمت پر خریدا تھا۔ ارجن ٹنڈولکر کی خریداری پر بھارت میں کافی بحث چل رہی کہ ارجن کو سچن ٹنڈولکر کا بیٹا ہونے کی وجہ سے ترجیح دی گئی ہے