صرف ووٹ ہی نہیں بیچارا عملہ بھی چور ی ہو جاتا ہے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 75 ڈسکہ کے الیکشن نتائج پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پتہ چلا کہ مافیا کیا ہوتا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟ صرف ووٹ چوری نہیں ہوتے، بیچارے الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری ہو جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالے این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج میں تاخیر پر مریم نواز نے کہا ہےکہ ضمنی الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو یہ مہنگا پڑے گا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ نتائج روکنے والے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونیوالے ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج تاحال جاری نہیں ہو سکے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے چوہدری علی اسجد ملہی پر برتری حاصل ہے۔
ادھر ریٹرنگ آفیسر نے دھاندلی اور پولنگ عملے کے لاپتہ ہونے کے الزامات کے باعث انتخابی نتائج روک دیے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کریگا۔