مہاجر نام پر سیاست کروں تو  آگ لگ جائے:مصطفیٰ کمال

Feb 20, 2021 | 13:02:PM
مہاجر نام پر سیاست کروں تو  آگ لگ جائے:مصطفیٰ کمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا،  پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے کراچی کی مردم شماری صرف ایک کروڑ ساٹھ لاکھ قرار دے دیا ۔اس سے بڑی زیادتی کوئی نہیں اس حکومت کی اقتدار میں رہنے کی اوقات نہیں ہے۔  میں اگر مہاجر نام پر سیاست کروں تو یہاں آگ لگ جائے گی ،میں سندھی اور مہاجر کی سیاست نہیں کر رہا۔
 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف کلفٹن میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے ریفرنس آئندہ سماعت پر سرکاری گواہ سے مکمل دستاویزات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت9مارچ تک ملتوی کردی۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خود را کے ایجنٹوں کو چھوڑ کر آتے ہیں ایم کیو ایم والوں نے ایک مرتبہ پھر کراچی والوں کا سودا کردیا ہے۔