(24نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے خدشے کے پیش نظر قیمتوں میں متوقع اضافہ روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی جس میں کہا ہے کہ حکومت کوقیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے اقدامات کا پابند کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کےبارے درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافےکاخدشہ ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنےکیلئےبھی اقدامات کاپابندکیاجائے۔
یاد رہے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے5لاکھ ٹن تک چینی کی درآمد کی اجازت دیتے ہوئے قیمتیں کم رکھنے کے لئے سیلز ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ سفید اور خام چینی کی درآمد پر 5.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کم کر کے 0.25 فیصد کرنے کی منظوری بھی دی گئی، فیصلےسےشوگر ملز30جون تک 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کر سکیں گے۔