(24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ مشاہد اللّہ خان نے کبھی بھی اپنی وفاداریاں نہیں بدلیں۔ وہ ایک نظریاتی سیاستدان تھے جبکہ اُن کا کردار ایک مثالی کردار تھا۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ میرا اور مشاہد اللّہ خان کا ہمیشہ کا ساتھ تھا۔ جب مشاہد اللّہ خان تقریر کرتے تھے تو پورا ایوان ان پر توجہ دینے پر مجبور ہوجاتا ۔ پی آئی اے سے مشاہد اللّہ خان نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔ پی آئی اے میں جب والنٹری ہینڈشیک کا مسئلہ سامنے آیا تو مشاہد اللّہ خان نے اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ مشاہد اللّہ خان ورکنگ کلاس میں نچلی سطح سے اٹھے اور مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مشاہد اللّہ مرحوم جب پیاسی یونین کے رکن تھے تو ان کے بھائی ساجد اللّہ گارڈن کالج کے عہدیدار بنے۔مشاہدہ اللّہ خان تب کے لیڈر تھے جب سرمایہ دار وڈیرے سیاست میں نہیں آئے تھے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اللّہ تعالیٰ مشاہد اللّہ خان کی مغفرت کرے اور خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔