(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے این اے 75 میں 23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ این اے 75 پر پورا الیکشن مشکوک ہوگیا،36 پولنگ اسٹیشنزپر پولنگ گھنٹوں بند رہی، الیکشن کمیشن فردوس عاشق اعوان کے طرزعمل کا نوٹس لے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بارصرف ووٹ نہیں الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا، ن لیگ کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کیلئے پورے کے پورے الیکشن کمیشن پر ڈاکہ ڈالا گیا، جو بھی کر لیں ، فتح ن لیگ کی ہوگی۔
احسن اقبال کا این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کروانے کا مطالبہ
Feb 20, 2021 | 17:58:PM