نوشہرہ میں بدترین شکست ، پرویز خٹک کا بھائی وزرات سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے 63 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہوم گرائونڈ پر ن لیگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ن لیگ کے امیدوار نے 21122 ووٹ لیکر فتح حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی امیدوار 17023 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
الیکشن ہارنے کے بعد پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے ایکشن لیتے ہوئے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹا دیا ہے۔ لیاقت خٹک کو فوری طور پر عہدے چھوڑنے کے ہدایت کی گئی ہے۔
پی کے 63 الیکشن کے دوران صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کی حمایت کی تھی۔ جس کی بنا پر ان کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ لیاقت خٹک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔