(24 نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے ہرایا، شکست اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات تسلیم کرلئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 11 جماعتوں کے ساتھ مقابلہ کیا، یہ جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکیں، ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنا بڑی کامیابی ہے، اپوزیشن کے تمام دعوﺅں کی قلعی کھل گئی۔
انہوں نے کہا کہ کا ڈسکہ میں تمام تر غنڈہ گردی کے باوجود ن لیگ کو شکست ہوئی، اپوزیشن کی پرانی روایت ہے کہ شکست کو تسلیم نہیں کرتی۔