سندھ میں کورونا سے جا ں بحق افراد کی تعدا د 4288 ہو چکی ہے،مراد علی شاہ کی بریفنگ

Feb 20, 2021 | 18:27:PM
سندھ میں کورونا سے جا ں بحق افراد کی تعدا د 4288 ہو چکی ہے،مراد علی شاہ کی بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے با عث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 اموات ہوئیں۔
 تفصیلات کے مطا بق سید مرا د علی شا ہ نے کہا ہے کہ صو بہ میں ا موات کی مجموعی تعداد 4288 ہوچکی ہے۔ آج مزید 294 مریض صحتیاب ہوئے ،صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 238792 ہوچکی ہے ۔ اب تک 2937931 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جبکہ 255833 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 12753 مریض زیر علاج ہیں۔ 12309گھروں میں ،8 آئسولیشن سینٹرز میں اور 436 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 397مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور اسی طرح58مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔