(24 نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے 45 سینئر سول ججز کو ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والوں میں سینئرسول جج محمد شہباز حجازی بھی شامل ۔چنیوٹ سے سینئر سول جج ثاقب فاروق کی بھی ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر ترقی۔
جھنگ سے سینئر سول جج قمر عباس اور سینئر سول جج شاہد محمود کی ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر ترقی، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سینئرسول جج ظفر اقبال چوہدری کی ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر ترقی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔
45 سینئر سول ججز کی ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر ترقی
Feb 20, 2021 | 19:16:PM