وزیر آباد کا الیکشن شفاف اور ڈسکہ میں دھاندلی عجب منطق ہے،شہباز گل 

Feb 20, 2021 | 19:20:PM

(24نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیر آباد کا الیکشن شفاف اور ڈسکہ میں دھاندلی عجب منطق ہے،جہاں جیتے وہاں نواز شریف کے بیانیے کی فتح جہاں ہار جائیں دھاندلی کا رونا،عوام کو چکمہ دینا چھوڑ دیں کیونکہ عوام اب آپکے فریب میں آنے والی نہیں۔
شہباز گل کاکہناہے کہ کیلبری کوئین ہمیشہ کی طرح جھوٹ اور پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، جس نے سراپا جھوٹ دیکھنا ہو وہ محترمہ کو دیکھ لے،واضح شکست نظر آنے کے بعد مریم اور انکے حواری سر شام ہی دھاندلی کا رونا رونے لگ گئے تھے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ ڈسکہ کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے ووٹ کو عزت دیں اور نتائج قبول کریں،کیلبری کوئیں ووٹ کو عزت دینے کے بجائے مجھے کیوں نکالا کا واویلا کرتی نظر آئیں گی،انہوں نے کہاکہ گیارہ پارٹیوں کے مکس کرپشن اتحاد نے غنڈہ گردی کے ذریعے عوام کو دھمکانے کی کوشش کی، نااہل لیگ نے ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر الیکشن جیتا۔

مزیدخبریں