(24 نیوز)پنجاب حکومت نے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کم کرنے والی فلور ملز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گندم کا کوٹہ معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے لئے 29 ہزار میٹرک ٹن گندم کا کوٹہ ختم معطل کردیا ۔فلور ملز مالکان میں مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کم کررہے تھے۔ فلور ملز صوبے سے باہر آٹے کی غیر قانونی فروخت کررہے تھے۔ فلور ملز طے شدہ کوٹے کے باوجود مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی نہیں کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق فلور ملز پر آٹے کی قیمت پر اضافی چارجز لینے کے بھی انکشافات کئے جاچکے ہیں۔