(24نیوز)پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11اختتام پذیرہو گئیں،انسپکٹرجنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق پاک ترک مشترکہ مشقوں کی اختتامی تقریب تربیلا میں منعقد کی گئی ،ترک سپیشل فورسز، پاکستان کے سپیشل سروسز گروپ نے مشقوں میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انسداددہشتگردی ،جنگی مہارتوں اورتلاش آپریشنز مشق کا خاصا رہے،رسی کی مدد سے عمودی ڈھلوان، ہیلی کاپٹر سے اترنا ، فائر اور متحرک تکنیک بھی مشق کا حصہ تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمپاﺅنڈکلیئرنس، مغویوں کی رہائی، بچاﺅ، فری فال آپریشنزبھی مشق میں شامل تھے،ایوی ایشن سپورٹ کے ساتھ مختلف ڈرلز مارشل آرٹ بھی مظاہرہ بھی مشق کا حصہ تھا۔
پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11اختتام پذیرہو گئیں
Feb 20, 2021 | 19:42:PM