بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کی ایچ ای سی میں بھاری تنخواہ پر تعیناتی

Feb 20, 2021 | 20:18:PM

(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو کی 8 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں تقرری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطا بق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کورآرڈینٹر تعینات کیا گیااور ان کی تنخواہ ساڑھے8 لاکھ روپے ماہانہ رکھی گئی ہے ۔ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ورلڈ بنک کا فنڈڈ پروگرام ہے۔ مریم ریاض وٹو ورلڈ بینک، یونیسکو، یونائیٹڈ نیشنز میں مختلف پراجیکٹس پر پہلے بھی کام کر چکی ہیں۔
ترجمان ایچ ای سی عائشہ اکرام کا کہنا ہے کہ مریم ریاض وٹو کی تعیناتی ان کی قابلیت کی بنا پر کی گئی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتی کے لئے کمیشن کے ارکان کو کیس سرکولیٹ کر کے بھی منظوری نہیں لی گئی اور براہ راست سلیکشن کا طریقہ کار اپنا کر تعیناتی کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مریم ریاض وٹو اس سے قبل وزارت تعلیم متحدہ عرب امارات میں ایڈوائزر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں، گزشتہ ہفتے مریم ریاض وٹو نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالا۔

مزیدخبریں