(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ نوشہرہ الیکشن میں ہارکی وجہ ایک فیملی میں اختلافات کاہوناہے، پرویزخٹک پارٹی کیساتھ مخلص ہیں۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاکہ نے کہاکہ ہم ایک مضبوط فری اینڈ فیئر الیکشن کمیشن چاہتے ہیں،ن لیگ کی سیٹوں پر بہت کم ووٹوں سے ہارے ہیں،انہوں نے کہاکہ جو الیکشن وہ جیتیں وہ ٹھیک اور جوہاریں وہ دھاندلی زدہ ، ہم نے مان لیا ہے کہ وزیر آباد کا الیکشن ہار گئے ہیں،منگل کو پتہ لگے گا کہ ری الیکشن ہونا ہے یا نہیں۔
نوشہرہ الیکشن میں ہارکی وجہ ایک فیملی میں اختلافات کاہوناہے،شبلی فراز
Feb 20, 2021 | 20:42:PM