کراچی، سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،رینجرز سے حملوں میں ملوث دہشتگردگرفتار

Feb 20, 2021 | 20:59:PM

(24نیوز)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے کراچی میں کارروائی کرکے مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔
ایس ایس پی عارف عزیز نے کہاہے کہ مبینہ دہشتگردوکاش کمار عرف سونو کو قیوم آباد سے گرفتار کیاگیا، ملزم کا تعلق ایس آر اے اصغر شاہ گروپ سے ہے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی کاکہناہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد نے رینجرز اور فورسز پر دستی بم حملوں میں ملوث ہے ،ملزم سجاد شاہ کے کہنے پر ایس آر اے کے دہشتگردو کو پناہ بھی دیتا تھا۔
ان کاکہناتھا کہ ملزم نے جاوید منگریو کیساتھ ملکر نیشنل آئل ریفائنری میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی ریکی بھی کی تھی، ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر فورسز پر حملوں کیلئے لوگوں کی ذہن سازی بھی کرتا تھا ، سی ٹی ڈی حکام نے کہاکہ ملزم سندھی قوم پرست پارٹیوں کے مسنگ پرسنز کیلئے احتجاج بھی منعقد کرواتا تھا۔ملزم ایس آر اے کی دہشتگرد کارروائیوں کی اطلاع سجاد شاہ کو پہنچاتا تھا۔

مزیدخبریں