کورونا ویکسین نا لگوانے والے ملازمین کیخلاف سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

Feb 20, 2021 | 21:11:PM

(24 نیوز)محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسین نا لگوانے والے ملازمین کا کورونا صحت رسک الاﺅنس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے مطابق تمام ملازمین کورونا ویکسین لگوانے کے پابند ہونگے۔ ملازمین میں میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف شامل۔ کورونا صحت الاﺅنس ایم ایس اور ضلع صحت افسر کے کے کلیئر سرٹیفکیٹ سے مشروط کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
محکمہ صحت کے ملازمین کورونا ویکیسین لگوا کر ایم ایس یا ضلع صحت افسر سے سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔ نوٹی فکیشن کورونا ویکسین نا لگوانے اور سرٹیفکیٹ حاصل نا کرنے والے ملازمین کا کورونا صحت الاﺅنس بند کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں