(24نیوز)سوشل میڈیا پر دوستی کرنے والاجعلساز لڑکی نے نوجوان سے ہزاروں روپے بٹور لئے۔
پولیس کے مطابق جعلساز لڑکی سکھر سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ لڑکے سے 70 ہزار روپے بٹور کر کے چلتی بنی۔سکھر کا نوجوان پانچ روز پہلے لڑکی کے بلانے پر کراچی آیا تھا اور گرل فرینڈ کو طارق روڈ پر شاپنگ کرارہا تھا۔
پولیس کے مطابق لڑکے کے اہلخانہ وہاں پہنچے اور اسے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی، تو شہری معاملے کو اغوا کی واردات سمجھ بیٹھے۔پولیس کے مطابق اسی دوران نوجوان کو دوستی کے جال میں پھانس کر ستر ہزار بٹورنے والی لڑکی وہاں سے رفوچکر ہوگئی۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ مبینہ جعلساز لڑکی نوجوان سے مزید 30ہزار روپے کا تقاضہ کر رہی تھی۔ متاثرہ نوجوان سے معلومات حاصل کر کے جعلساز لڑکی کو تلاش کیا جا رہا ہے۔