بھارت میں ایک لٹر پٹرول 101 روپے 51 پیسے (222 روپے 53 پیسے پاکستانی) ہوگیا

Feb 20, 2021 | 23:15:PM

 (24 نیوز)بھارت میں بھی مہنگائی رو ز برو ز بڑھنے لگی۔عا م استعما ل کی اشیا  کے سا تھ ساتھ پٹرول کی قیمت میں بھی مسلسل 12 ویں دن  اضافہ ، ایک لٹر پٹرول 101 روپے 51 پیسے (222 روپے 53 پیسے پاکستانی) تک کا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطا بق نئی دلی میں آج پٹرول کی قیمت 39 پیسے اضافے سے 90 روپے 58 پیسے ہوگئی ، یہاں ڈیزل 37 پیسے بڑھ کر 80 روپے 97 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔ سب سے مہنگا پٹرول بھوپال میں ہے جہاں ایک لٹر کی قیمت 101 روپے 51 پیسے ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ میں 14 ویں بار اور مسلسل 12 ویں دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

مزیدخبریں