کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Feb 20, 2021 | 23:29:PM

(24 نیوز)کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ 6 کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطا بق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف کراچی کی ٹیم نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر14ویں اوور میں پورا کرلیا۔کراچی کنگز کی جانب سے جوئے کلارک 46،محمد نبی 30،بابر اعظم 24اور کولن انگرم 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو جبکہ عثمان شنواری نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔کوئٹہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 121 رنز بنائے تھے۔ کرس گیل 39 اور اعظم خان 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سات کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے تین جبکہ وقاص مقصود نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

مزیدخبریں