سپر لیگ 7 میں آج دو میچ ،پلے آف کھیلنے والی ٹیمیں فائنل ہوجائینگی

Feb 20, 2022 | 09:39:AM

 (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے ساتوین سیزن میں  آج دو میچ ہونگے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہونگے جبکہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں میں مقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  سپرلیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کا دوسرا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن ہے آج ایونٹ میں دو اہم میچز کھیلے جائیں گے جن کے بعد پلے آف کھیلنے والی چاروں ٹیمیں فائنل ہو جائیں گی۔

آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے دو کانٹے دار مقابلوں میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوپہر 2:30 بجے آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کیلئے ایونٹ کی ٹاپ پوزیشن کی ٹیم ملتان سلطانز سے مقابلے کیلئے  7:30 بجے میدان میں اترے گی ۔

 واضح رہے  کہ  میگا ایونٹ کے پلے آف مرحلے کیلئے  تین ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہو جائے گا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے کونسی ٹیم پلے آف میں جائے گی اور کس ٹیم کا پی ایس ایل کا سفر ختم ہو گا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز ،  لاہور قلندرز اور پشاور زلمی  کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہیں جبکہ  آج پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی چوتھی آخری ٹیم کا فیصلہ آ ہو گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلے آف مرحلے میں پہنچنے کیلئے آج  کراچی کنگز کیخلاف اچھے مارجن سے یقینی جیت حاصل کرنا ہو گی اور ساتھ ہی آج کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف ہار کی دعا بھی کر نا ہو گی جس سے گلیڈی ایٹرز کو پلے آف مرحلے میں جانے کا موقع ملے گا۔

 دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی آج کے میچ ملتان سلطانز کیخلاف جیت اسے پلے آف مرحلے میں پہنچانے کا سبب بنے گی  اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ سے باہر نکال دے گی۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا پہلا کوالیفائر میچ 23 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ایلی مینیٹر میچ 24 فروری اور دوسرا ایلی مینیٹر میچ 25 فروری کو ہو گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:    سوشل میڈیا صارفین کیلئے بڑی خبر آ گئی

مزیدخبریں