جیمز فالکنرکے الزامات پر شاہد آفریدی کا سخت رد عمل 

Feb 20, 2022 | 09:55:AM
جیمز فالکنرز ، الزامات
کیپشن: شاہد آفریدی اور جیمز فالکنرز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جیمز فالکنر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا جیمز فالکنر کے بے بنیاد الزامات پر شدید مایوسی ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے جیمز فالکنر کو عدم ادائیگیوں کے الزامات لگانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا ۔شاہد آفردی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فالکنر کے الزامات پر شدید مایوسی ہوئی اور انہوں نے بے بنیاد الزامات سے پاکستان کی میزبانی اور انتظامات پر سوال اٹھایا۔

ہم سب کیساتھ بہت عزت و احترام کا رویہ اختیار کیا گیا اور کبھی بھی ادائیگیوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ کسی کو بھی پاکستان، پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کوداغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔‘


واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر نے گزشتہ روز پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے الزامات لگائے تھے کہ انہیں ادائیگیا ں پوری نہیں کی گئیں جس پر پی سی بی نے بھی سخت رد عمل دیا تھا اور جیمز فالکنرکے الزامات کو بے بنیاد قرار دیاتھا جبکہ پی ایس ایل میں ان کے کھیلنے پر تاحیات پابند ی بھی عائد کردی گئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:جیمز فاکنر کے الزامات مسترد، پی سی بی نے آسٹریلوی کرکٹر پر بڑی پابندی عائد کردی