(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ، پروڈیوسر اورہدایت کار فرحان اختر شادی کے بندھن کے بندھ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بولی وڈ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار فرحان اختر اور ماڈل و اداکارہ شبانی ڈنڈیکر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر 19 فروری کی دوپہر کوشادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ شادی کی تقریبات ممبئی میں جاوید اختر کی رہائش گاہ پر17 فروری کوشروع ہوئی تھیں۔تقریبات میں اداکار کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی ۔
شبانی ڈنڈیکر نے سرخ عروسی لباس زیب تن رکھا تھا جبکہ فرحان اختر نے سیاہ لباس کا تھری پیس سوٹ پہن رکھا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 21 فروری کو اپنی شادی مذہب اسلام کے تحت رجسٹرڈ کروائیں گے ، جس کے بعد دونوں ممکنہ طور پر ہندو رسومات کے تحت بھی شادی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ سنی لیون کے ساتھ ہاتھ ہو گیا