باکسر عامر خان کو شکست،12 راؤنڈ پر مشتمل فائٹ 6 میں ختم

Feb 20, 2022 | 11:51:AM

 (ویب ڈیسک)مانچسٹر ارینا میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہم فائٹ ہار گئے، حریف کیل بروک نے عامر خان کو ناک آؤٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ارینا میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں عامر خان کو سپورٹ کرنے پہنچے تھے۔ لیکن عامر خان کسی ایک راؤنڈ میں بھی کیل بروک پر حاوی نہ ہو سکے یہاں تک کے ان کیلئے دفاع کرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیاریفری نے عامر خان کی حالت دیکھ کر میچ ختم کر دیااور کیل بروک کو فاتح قرار دیا۔

کیل بروک سے شکست کے بعد باکسر عامر خان نے کہا کہ انہوں نے میچ سے پہلے ٹریننگ کے لیے بہت محنت کی لیکن شاید کچھ کمی رہ گئی تھی،انہوں نے اپنے حریف باکسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیل بروک نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

باکسر عامر خان نے مانچسٹر ارینا آئے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ کےدوران زبردست سپورٹ پر شائقین کے شکرگزار ہیں،12راؤنڈز پر مشتمل فائٹ چھٹے راؤنڈز میں ختم کرنا پڑگئی، عامر خان کی ہار پر پاکستانی شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:    جیمز فالکنرکے الزامات پر شاہد آفریدی کا سخت رد عمل

مزیدخبریں