صومالیہ:سرکاری تقریب میں خود کش حملہ۔13ہلاک۔ الشباب نے ذمہ داری قبول کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے ایک ریسٹورینٹ میں ایک تقریب ے دوران دروازے پر ایک بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔
تفصیلات کے مطابق صومالیہ میں ایک سرکاری تقریب جاری تھی کہ اس دوران ایک خود کش نے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیاخود کش حملے میں 13 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
داعش کی ایک شاخ ہونے کا دعویٰ کرنے والی شدت پسند تنظیم الشباب نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ الشباب نے ملک کے کئی نواحی علاقوں میں قبضہ کرکے اپنی حکومت قائم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ صومالیہ میں رواں ماہ ہی الیکشن ہونے والے ہیں تاہم اس سے قبل ہی ملک میں امن و امان کی حالت مزید مخدوش ہوگئی ہے اور خودکش حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر بھی فالکنر پر برس پڑے۔ ویڈیو پیغام شیئر کر دیا