(ویب ڈیسک)لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے لیگ سپنرراشد خان کومنفرد انداز میں گارڈ آف آنر پیش کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں موجود لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے لیگ سپنر راشد خان کوالوداعی میچ میں گارڈ آف آنر پیش کیا جس کی ویڈیو سوشل پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔ویڈ یو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد کو شکست دینے کے بعدلاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے دائیں بازو کے اسپنر کو گرمجوشی سے الوداع کیا۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انہیں گرمجوشی سے گلے لگایا۔
ویڈیو ٹویٹر پر پاکستان سپر لیگ کی جانب سے جاری کی گئی ۔
واضح رہے کہ افغان کرکٹر پلے آف میں لاہور قلندرز کے لیے مزید دستیاب نہیں ہوں گے، کیونکہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے قومی اسکواڈ میں شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: جیمز فالکنرکے الزامات پر شاہد آفریدی کا سخت رد عمل