شعیب اختر بھی فالکنر پر برس پڑے۔ ویڈیو پیغام شیئر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر کی جانب سے پی ایس ایل سے دستبرداری کے اعلان اور پی سی بی پر الزامات پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی جیمز فالکنر پر برس پڑے۔
سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے جیمز فالکنر کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ہوبارٹ (بگ بیش ٹیم ہوبارٹ ہیوریکینز) سے نکالے جانے کے باوجود آپ کو کھلایا اور اپنی ٹیم کا حصہ بنایا لیکن آپ نے بدتمیزی کی اور سب کچھ ضائع کردیا،شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا سے درخواست کی اس معاملے کو ٹھنڈے انداز میں دیکھا جائے ۔
View this post on Instagram
شعیب اختر نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ جیمز فالکنر کے احمقانہ رویے کا مناسب علاج ہونا چاہیے، ساتھ ہی پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا اس بات کو یقینی بنائے کہ دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان اچھے تعلقات برقرار رہیں کیونکہ کھیل سے زیادہ کوئی بڑا نہیں ۔
یاد رہے کہ 2015 کی آسٹریلوی ورلڈ کپ ونر ٹیم کے رکن رہنے والے جیمز فالکنر نے گزشتہ روز ٹوئٹس کیں جس میں انہوں نے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ پر بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا اور پاکستانی مداحوں سے معذرت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کا راشد خان کو گرمجوش الوداع ،ویڈیو وائرل