(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی بے لگا م مہنگائی کیخلاف27 فروری سے عوامی لانگ مار چ شروع کرنے جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم سماجی انصاف پر بلاول بھٹو کا کہناتھا سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے عوام کو مزید غربت میں دھکیل دیا ہے۔سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہی ملک کو پرامن، ترقی پسند اور خوشحال بنانے کی چابی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم معاشرے کے کمزور طبقے کو با اختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں ہماری جماعت کے نظریئے اور جدوجہد کا سنگ بنیاد ہی سماجی انصاف ہے۔ہماری حکومت نے کمزورطبقے کو اپنے بہتر مستقبل کا خواب دیکھنے کے قابل بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس سے مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے
سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو مزید غربت میں دھکیل دیا،بلاول بھٹو
Feb 20, 2022 | 13:09:PM