پی ایس ایل 7 : کراچی کنگز ایونٹ سے باہر، کوئٹہ کی 23 رنز سے فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ سیون کے ایونٹ سے کراچی کنگز باہر ہو گئی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 23 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ۔جیسن رائے نے 82رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔جیمز وینس سے 29اور افتخار احمد نے اکیس رنز بنائے ۔کراچی کنگز کے عماد وسیم حمزہ اور شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کیہ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے 167 رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 143 رنز بنا سکی ،کراچی کنگز کے جوکلارک 52 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم 36 ، شرجیل خان 16 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،قاسم اکرم 9 اور روحیل نذیر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل ایونٹ میں کراچی کنگز کو 10 میچوں میں سے 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر بھی فالکنر پر برس پڑے۔ ویڈیو پیغام شیئر کر دیا