زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات طے، تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی مشاورت ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کیخلاف سابق صدر آصف زرداری ،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پرتفصیلی مشاورت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے کل اہم ملاقات کریں گے۔ اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو ہوگی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن حکومت پر دبائو بڑھانے کیلئے پوری قوت سے میدان عمل میں اترنے کی تیاریاں کر رہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف 27 فروری سے لانگ مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے تو دوسری جانب حکومتی جماعت کی وکٹیں گرانے کیلئے اپوزیشن نے جوڑ توڑ کیلئے کوششوں کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آئے سینکڑوں افراد میں کورونا کی تشخیص