جعلی خبر دینے پر 5 سال تک سزا۔ضمانت بھی نہیں ہو گی: وزیر قانون

Feb 20, 2022 | 15:39:PM

(ویب ڈیسک)حکومت نے جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے آرڈیننس جاری کردیاہے، جعلی خبر دینے پر 5سال تک سزا دی جاسکے گی اور ملزم کی ضمانت بھی نہیں ہو گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پیکا اور الیکشن کا آرڈیننس جاری ہوگیا ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے تحت کوئی بھی انتخابی مہم چلا سکتا ہے، پیکا والے قانون کی ڈرافٹنگ میں نے کی ہے، جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے یہ قانون ضروری تھا، جھوٹی خبر معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہے،معاشرے کی بنیاد جھوٹ پر رکھی جائے تو کیا بنے گا۔ خاتون اول سے متعلق طلاق کی جھوٹی خبریں چلائی گیئں، صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے لیکن کچھ لوگ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں، میڈیا تنقید کرنے میں آزاد ہے لیکن جھوٹی خبر نہیں ہونی چاہیے۔وزیر قانون نے کہا یہ قانون میڈیا پر کوئی قدغن نہیں، کیا ہم نہیں چاہتے کہ فیک نیوز اب نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم کی ذاتی زندگی سے متعلق باتیں پھیلائی گئیں، اب جعلی خبروں پر کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا، معاشرے کی بنیاد جھوٹ پر ہو تو کیا معاشرہ بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 139 ممالک میں پاکستان سب سے سستا ملک ہے ،شوکت ترین

مزیدخبریں