وسیم اکرم کیلئے بڑا اعزاز ، پی سی بی نے ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو باقاعدہ طور پر پی سی بی ہال آف میں شامل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز اور کراچی کنگزکے درمیان پی ایس ایل کے اٹھائیسویں میچ کے شروع ہونے سے قبل مایہ ناز کرکٹر سرویوین رچرڈز نے وسیم اکرم کو ایک یادگاری ٹوپی اوریادگاری پورٹریٹ پیش کر کے باضابطہ طور پر خصوصی فہرست میں شامل کیا۔
.@wasimakramlive is formally inducted into the PCB Hall of Fame as he receives commemorative cap and plaque from the legend @ivivianrichards#PCBHallofFame pic.twitter.com/l9HAvvxRiN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 20, 2022
وسیم اکرم پی سی بی ہال آف فیم کے آٹھویں ممبر ہیں ۔ان کے علاوہ عبدالقادر، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وقار یونس اور ظہیر عباس شامل ہیں۔
Wasim Akram formally inducted into the PCB Hall of Fame
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 20, 2022
More details: https://t.co/QobqmWnMwK#PCBHallofFame pic.twitter.com/KRPzmIY8SN
وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں سر ویوین رچرڈز سے یہ عظیم اعزاز حاصل کر رہا ہوں، جو کرکٹ کی سب سے مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں میں سابق کرکٹرز کے تعاون کیلئے ان کا شکرگزار ہوں۔میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو میری سب سے بڑی طاقت رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز کا راشد خان کو گرمجوش الوداع ،ویڈیو وائرل