(24نیوز)خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 31مارچ کو ہو گی ۔ ( کل) 21 فروری 2022 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا اہم مرحلہ شروع ہو رہا ہے جو 23 فروری 2022 تک جاری رہےگا۔
تمام ریٹرننگ افسر اپنے متعلق ضلعوں میں دفتری اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی کے منظور ہونے یا مسترد کرنے کے فیصلے کریں گے۔سکروٹنی کے دوران متعلقہ امیدوار کے ساتھ تجویز کنندہ گان اور تائید کنندہ بھی شامل ھو سکتے ہیں۔ریٹرننگ افسروں کے فیصلے کے خلاف ایپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔کاغذات نامزدگی کے مسترد یا منظوری کے خلاف 24 فروری سے 26 فروری تک اپیلیں متعلقہ ایپیلٹ ٹریبونل میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جس میں 4 سابق قبائلی علاقوں موجودہ ضم شدہ اضلاع اورکزئی، ضلع کرم،جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان شامل ہیں جہاں تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی نمائندوں کا باقاعدہ انتخاب بالغ رائے دہی کے ذریعے ہو رہا ہے۔18 اضلاع میں مالاکنڈ ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن کے 7،7 اضلاع شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ایک اور وبا جلد دنیا میں پھیل سکتی ہے۔بل گیٹس کا انتباہ
خیبر پختونخوا۔بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع
Feb 20, 2022 | 19:58:PM