حکومت جو قوانین بنارہی ہے وہ عمران اینڈ کمپنی کیخلاف ہی استعمال ہونگے۔مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان الیکٹرانک ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ قوانین کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لئے ہیں، مگر یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں، پھر نا کہنا بتایا نہیں! ۔
یہ حکومت جو بھی قوانین بنا رہی ہے کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہے مگر یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔ پھر نا کہنا بتایا نہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 20, 2022
یہ بھی پڑھیں۔ایک اور وبا جلد دنیا میں پھیل سکتی ہے۔بل گیٹس کا انتباہ