تحریک عدم اعتماد پر عمران خان خوف میں مبتلا، فون کالز کرانا بند کریں: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، اپوزیشن اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مناسب وقت پر مشاورت سے یہ تحریک لائیں گی۔
ترجمان ن لیگ کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ جیسے جیسے دن قریب آ رہے ہیں، خوف میں مبتلا عمران صاحب پشاور میں ایک شخص جن کی حالیہ ہفتوں میں تعیناتی ہوئی ہے کے ذریعے ہمارے ارکان پارلیمان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ خبردار کر رہی ہوں کہ اِن صاحب سے عمران صاحب پشاور سے فون کالیں کرانا فوری بند کریں، آپ کی سیاست میں ادارے کو گھسیٹنے کی وجہ سے پہلے ہی ادارے کی ساکھ جس قدر متاثر ہوئی، اس کی نظیر نہیں ملتی، آپ باز نہ آئے تو ہم اِن صاحب کا نام لینے پر مجبور ہوں گے۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ آپ سیاست کے میدان میں سیاسی انداز میں مقابلہ کریں، عمران صاحب یہ غیر آئینی حرکتیں آپ کے خوف اور شکست کا واضح ثبوت ہیں جس کی وجہ سے ادارے کے حصے میں بدنامی آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیر ستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 دہشتگردہلاک، ایک جوان شہید