(نیوز ایجنسی)چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے انکشاف کیا ہے وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کے لیے ایچ ای سی سے 45 ارب روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی کے لئے اس خطیر رقم کا مطالبہ کیا گیا حالانکہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا کل ترقیاتی بجٹ 30 ارب روپے سے کم ہے۔ڈاکٹر طارق بنوری نے یہ انکشاف بھی کیا کہ خیبر پختونخوا کی وہ یونیورسٹیاں جو 2013 میں ٹھیک چل رہی تھیں وہ سب اب دیوالیہ ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔کورونا جیسی نئی وبا۔۔ بل گیٹس کی وارننگ نے پوری دنیا کو پریشان کر دیا
وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کیلئے کتنے ارب مانگے گئے۔۔چیئرمین ایچ ای سی کا انکشاف
Feb 20, 2022 | 21:53:PM