محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں سے متعلق اہم پلان تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبہ کیلئے مزید 4ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا پلان تیارکرلیا۔
سکولوں سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے معاملے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبہ کیلئے مزید 4 ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ پلان کے مطابق 4 ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، مڈل سکولوں کو ہائی سکولز میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ تیار کرلیا،سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام آئندہ مالی سال میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں پچاس لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر راشد خان کا الوداعی خطاب، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے