(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے پلے آف مرحلے کی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔
ایونٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ملتان سلطانز سب سے پہلے پلے آف مرحلے میں پہنچی تھی جس کے بعد لاہور قلندرز نے کوالیفائی کیا۔ ٹورنامنٹ میں 10 پوائنٹس رکھنے والی پشاور زلمی بھی پلے آف کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں میں رن ریٹ کی بنا پر اگلے مرحلے کا فیصلہ ہونا تھا کیونکہ دونوں ہی ٹیموں کے آٹھ آٹھ پوائنٹس ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اس وقت ملتان سلطانز کے ساتھ میچ کھیل رہی ہے تاہم اسی میچ کے دوران پلے آف مرحلے کی چوتھی ٹیم کا بھی فیصلہ ہوگیا۔ اگرچہ اسلام آباد نے ملتان کے خلاف تاحال کامیابی حاصل نہیں کی ہے تاہم وہ بہتر رن ریٹ کی بنا پر نہ صرف اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرگئی ہے بلکہ اس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو بھی اس دوڑ سے باہر کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں سے متعلق اہم پلان تیار کرلیا